تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد مارے گئے

ریاض: سعودی سیکیورٹی فورسز نے مشرقی صوبے القطیف میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک کردئیے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں حکام کو دہشت گردی سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں مطلوب تین دہشت گرد مشرقی صوبے القطیف میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہوگئے۔

سعودی عرب کی ریاستی فورسز کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان تینوں مطلوب افراد کی نگرانی کی جارہی تھی، ان کا صوبہ القطیف کے وسط میں واقع علاقے الکویب میں ایک مکان میں موجود ہونے کی اطلاع ملی تھی۔

سیکیورٹی فورسز نے ان کی گرفتاری کے لیے اس مکان کا گھیراؤ کیا اور تینوں دہشت گردوں نے خود کو حکام کے حوالے کرنے کہہ کر اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ میں تینوں دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک ہونے والے تینوں ڈاکو سعودی شہری ہیں اور ان کی شناخت محمد حسن احمد ال زاید، مفید حمزہ علی العوان اور خلیل ابراہیم حسن آل مسلم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں تین سیکیورٹی اہلکار معمولی زخمی ہوگئے لیکن علاقے کے کسی مکین یا کسی راہگیر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

Comments

- Advertisement -