واشنگٹن: امریکا میں عالمی کورونا وبا کے شکار 3 برفانی تیندوے زندگی کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نیبراسکا میں قائم چڑیا گھر میں کورونا کا شکار تین برفانی تیندوے ہلاک ہوئے، انتظامیہ نے جانوروں کی موت کا اعلان کردیا۔
انتظامیہ نے بتایا کہ تیندووں کے ساتھ دو شیروں میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی جو صحت یاب ہو چکے ہیں لیکن 3 چیتوں کو بچایا نہیں جاسکا، چڑیا گھر عوام کے لیے کھلا رہے گا۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ عوام اور جانوروں کو وبا سے بچانے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
چڑیا گھر کے ایک ترجمان نے مزید کہا کہ کسی بھی جانور کو غیر متوقع طور پر کھو دینا بہت مشکل اور دکھ کی بات ہے، برفانی چیتے جیسے نایاب جانور کی موت بہت افسوس ہے۔
خیال رہے کہ ہلاک جانوروں کو کورونا کے باعث سانس لینے میں دشواری اور آکسیجن کی کمی کا سامنا تھا۔