جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ڈرونز کے ذریعے پنجاب سے سرحد پار منشیات کی اسمگلنگ، اہم انکشافات سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : ڈرونز کے ذریعے پنجاب سے سرحد پار منشیات اسمگلنگ کرنے میں ملوث 3 اہم ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا، ملزمان نے بین الاقوامی روابط کے حامل منظم گینگ کے طور پر کام کا انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرونز کے ذریعے پنجاب سے سرحد پار منشیات اسمگلنگ کیخلاف اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے آپریشن کیا، آپریشن پنجاب سےمتصل انٹرنیشنل بارڈرکےقریب کیا گیا۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس نے بتایا کہ کواڈکوپٹرزکےذریعےانٹرنیشنل منشیات اسمگلنگ گینگ کیخلاف کامیاب کارروائی کی ، دوران کارروائی منشیات اسمگلنگ میں ملوث3 اہم ملزمان کوگرفتار کیا گیا۔

- Advertisement -

اے این ایف کا کہنا تھا کہ ملزمان منیر،عدیل احمدکاتعلق بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ میں ملوث تنظیموں سے ہے ، ملزمان کو 13 کلو گرام ہیروئن اور 8کواڈ کاپٹرز کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔

دوران تفتیش ملزمان نے بین الاقوامی روابط کے حامل منظم گینگ کے طور پر کام کا انکشاف کرتے ہوئے ملزمان نے تیسرے ملک کے ذریعے رقم کی ٹرانزیکشنزکرنے کا بھی اعتراف کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ضبط کیےگئےکواڈکاپٹرز،ڈرونزجدیدٹیکنالوجی سےلیس ہیں اور ضبط شدہ کواڈکاپٹرزآٹوریٹرن فیچر کیساتھ 15 کلومیٹر کے فاصلے تک پرواز کر سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں