پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

انسانی اسمگلنگ میں ملوث جعلی ٹریول ایجنٹ سمیت 3 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل اسلام آباد نےخفیہ اطلاع پر فیض آباد میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی ٹریول ایجنٹ سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

خفیہ اطلاع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر انسداد انسانی اسمگلنگ سیل اسلام آباد زبیر احمد شیخ کی ہدایات پر چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی۔

ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ٹریول ایجنٹ محمد جابر کو فیض آباد سےگرفتار کرلیا۔ ایجنٹ کے قبضے سے متعدد پاسپورٹ بھی برآمد کر لئے گئے۔

- Advertisement -

ایجنٹ نے معصوم شہری سے ڈنمارک کے ویزے کے لیے 12 لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔ ایجنٹ کو گرفتار کر کے تھانہ انسداد انسانی اسمگلنگ سیل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

مقدمہ درج کرنے کے بعد مزید تفتیش جاری ہے۔ ایک اور کاروائی میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے امیگریشن اسٹاف نے دو مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔

ملزم سہراب خان اور عدنان علی اکبر نے جعلی سفری ستاویزات کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش کی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد انسانی اسمگلنگ سیل اسلام آباد نے مقدمات درج کر لئے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں