ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جو شہریوں کو غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک بھیجنے میں ملوث ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جو شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھیجنے میں ملوث ہیں۔
گرفتار تینوں ملزمان میں سے ملزم احسان اللہ کو گجرات، خرم شہزاد کو گوجرانوالہ اور شوکت جاوید کو کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کو بلوچستان پولیس کے انسپکٹر امین جعفر کی پشت پناہی حاصل تھی جو ملزمان کو سرحد پار کرانے میں سہولت کاری کرتا تھا۔
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ کسی سرکاری اہلکار کو انسانی اسمگلنگ کے جرم میں ملوث پایا گیا ہو۔
اسپیشل برانچ کے اہلکاروں سے مل کر انسانی اسمگلنگ کرنے والا ملزم گرفتار
چند سال قبل ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث مفرور ملزم گرفتار کرلیا، ملزم اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے لوگوں کوبنگلادیش بھجواتاتھا۔