اشتہار

مذہبی رہنما سلیم کھتری قتل کیس میں اہم پیش رفت، 3 دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مذہبی رہنما سلیم کھتری کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا ہے کہ شہر میں فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 3 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ نیو کراچی میں اہلسنت والجماعت کے رہنما سلیم کھتری قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیسں نے خفیہ معلومات پر نیو کراچی بلال کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تین دہشت گرد گرفتار کر لیے ہیں۔

جاوید عالم اوڈھو نے کہا ’’ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت رمضان المبارک میں فرقہ ورانہ فساد کروانے کی کوشش کی گئی، شہر میں ٹارگٹ کلنگ میں غیر ملکی خفیہ ادارے ملوث تھے۔‘‘

- Advertisement -

انھوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتوں میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی لہر اٹھی تھی، گلستان جوہر میں ماہر تعلیم خالد رضا اور مفتی عبدالقیوم کو نشانہ بنایا گیا، تاہم تینوں شخصیات کے قتل کے کیسز حل ہو گئے ہیں، مفتی عبدالقیوم کا قتل ذاتی تنازعہ کا شاخسانہ تھا۔

اے آئی جی کے مطابق فروری اور مارچ میں تین قتل کیسز کو مذہبی معاملات کی جانب موڑا جا رہا تھا، تاہم رمضان المبارک میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے مربوط اقدامات کیے گئے۔

انھوں نے کہا اسٹریٹ کرائم پولیس کے لیے بڑا چیلنج ہے، رمضان المبارک میں قتل کے واقعات میں بھی 9 ملزمان کو بھی مختلف کاروائیوں میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں