پشاور: سی ٹی ڈی کی پشاور ریجن کی ضلع خیبر میں افغان بارڈر پر کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگرد ضلع خیبر میں داخل ہو کر بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر کارروائی کے لیے ٹیم پہنچی تو دہشتگردوں نےسی ٹی ڈی ٹیم کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سےفائرنگ کاتبادلہ کافی دیرتک جاری رہا اور سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن میں3 دہشت گردہلاک پائےگئے۔
حکام کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، 2 دستی بم، 3بنڈولیئر اور درجنوں کارتوس برآمد ہوئے۔ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جب کہ ان کے ساتھی افغان بارڈرکی طرف فرار ہو گئے۔