راولپنڈی: فاسٹ باؤلر شاہنواز ڈاھانی نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنی اہلیت ثابت کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جارہے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سندھ کے نمائندگی کرنے والے فاسٹ بالر شاہنواز ڈاھانی نے نادرن کے خلاف نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔
فاسٹ بولر نے چار اوور میں 26 رنز کے عوض تین اہم کھلاڑی زیشان ملک 11، عماد وسیم 18، اور سہیل تنویر کو 0 پر آؤٹ کیا اور سدرن کو بڑے اسکور کرنے سے روکا، سندھ کی عمدہ بولنگ کی بدولت سدرن محض 136 رنز پر ڈھیر ہوئی۔
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شاہین شاہ آفریدی 6 وکٹیں لیکر اب تک کے کامیاب بولر ہیں، عمران خان بھی چھ وکٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ عثمان قادر 4 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ شاہنواز ڈاھانی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے دیگر قومی کھلاڑیوں میں فخر زمان اور عثمان قادر بھی شامل ہیں۔
4-0-26-3👏👏👏
The pace sensation @ShahnawazDahani with another BRILLIANT bowling performance!#SINDHvNOR Live: https://t.co/3gWiGacCfR#NationalT20Cup | #KhelTouHoRahaHai pic.twitter.com/GgIzjHlEov— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 25, 2021