اشتہار

چاند دیکھنے کی جھوٹی شہادت دینے والے کو کتنی سزا ہو گی؟ بل منظور کرلیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان رویت ہلال بل 2022 منظور کر لیا گیا ، جس کے تحت چاند دیکھنے کی جھوٹی شہادت دینے والے کو 3 سال قید کی سزا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نے "پاکستان رویت ہلال بل 2022” منظور کر لیا ہے، جس میں نجی اداروں کی جانب سے غیر سرکاری طور پر چاند دیکھنے کو جرم قرار دیا گیا ہے۔

یہ بل وزیر مملکت برائے قانون و انصاف شہادت اعوان نے وزیر مذہبی امور طلحہ محمود کی عدم موجودگی میں پیش کیا، پاکستان رویت ہلال بل 2021 سے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں زیر التوا تھا۔

- Advertisement -

بل کے مطابق چاند دیکھنے کے لیے وفاقی، صوبائی اور ضلعی کمیٹیوں کے علاوہ کوئی بھی کمیٹی، ادارہ کسی بھی نام سے کام نہیں کرے گا۔

نئے بل کے تحت چاند نظر آنے کا اعلان وفاقی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرپرسن یا چیئرپرسن کی جانب سے مجاز کمیٹی کا کوئی رکن ہی کر سکتا ہے۔

بل میں کہا گیا ہے کہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 500,000 روپے جرمانہ کیا جائے گا جبکہ چاند دیکھنے کی جھوٹی شہادت دینے والوں کو تین سال قید اور 50,000 روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

بل میں مزید کہا گیا کہ "کوئی بھی ٹی وی چینل جو وفاقی کمیٹی کی جانب سے باضابطہ اعلان سے قبل چاند دیکھنے کا اعلان کرے گا اس پر 10 لاکھ روپے جرمانہ یا اس کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔”

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہر مہینے کی 29 تاریخ کو اس کا چیئرپرسن خود یا کسی بھی وقت متعلقہ ڈویژن کی ہدایت کے مطابق بلایا جائے گا۔

بل کے تحت وفاقی کمیٹی کے علاوہ صوبائی اور ضلعی کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی جبکہ صوبائی رویت ہلال کمیٹی 13 ارکان پر مشتمل ہوگی، اسلام آباد کی کمیٹی سات اور ضلعی کمیٹیاں چھ ارکان پر مشتمل ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں