اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

ویڈیو: شیشے کا دروازہ گرنے سے تین سالہ بچی ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں کپڑوں کے شو روم میں شیشے کا دروازہ گرنے سے تین سالہ بچی ہلاک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لدھیانہ میں کپڑوں کے شوروم میں شیشے کا دروازہ بچی کے اوپر آگرا جس کے نتیجے میں بچی کی موت واقعہ ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی دروازے کا ہینڈؒ پکڑے ہوئے کھڑی تھی جب دروازہ اس کے اوپر آگرا۔

- Advertisement -

دروازہ بچی کے اوپر گرتے ہی لوگوں نے پہنچ کر دروازہ ہٹایا اور بچی کو اٹھا کر طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی۔

بچی کے والدین نے پولیس میں کوئی شکایت درج نہیں کروائی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے واقعے پر غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے اور شوروم کے مالک کو سزا دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’افسوس، دکاندار کو ناقص تنصیب کی سزا ملنی چاہیے۔‘

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’سب کو ہوشیار رہنا چاہیے کیونکہ شیشے کے ڈھانچے بغیر کسی ٹھوس فریم کے بنائے جاتے ہیں اور کسی قسم کا دباؤ برداشت نہیں کرسکتے۔‘

کئی سوشل میڈیا صارفین بچے کے والدین کی غفلت پر انہیں ذمہ دار ٹھہرانے لگے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں