کریم نگر: بھارت کے ضلع راجنا سرسلہ میں تقریباً 30 بندر پراسرار طور پر مردہ پائے گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ویملواڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود کے تحت نامپلی گاؤں کے نواح میں جمعہ کے روز 30 بندروں کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے وٹرنری اسپتال منتقل کردیا ہے، جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد ہی بندروں کی ہلاکتوں کے بارے میں اصل وجوہات کا علم ہوسکے گا۔
پولیس کے ایک عہدیدار کے مطابق بندروں کی اموات کا پتہ لگانے کیلئے اس علاقہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں۔ عہدیدار نے بتایا کہ ہوسکتا ہے کہ کسی نے ممکنہ طور پر بندروں کو زہر دیا ہو، کیس درج کرلیا ہے۔
اس سے قبل بھارت میں بندروں کے خوف کے باعث 40 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی۔
ریاست اترپردیش کے ضلع کوشامبی میں 40 سالہ خاتون بندروں کے خوف کے باعث گھر کی چھت سے گر کر ہلاک ہوگئی۔ کوشامبی سرکل آفیسر ابھیشیک سنگھ نے بتایا کہ افسوسناک واقعہ ضلع کے پسم سریرا قصبے میں پیش آیا۔
بندر کا گوشت اب نہیں کھائیں گے، افریقی عوام نے توبہ کرلی
پولیس کے مطابق کرن دیوی گھر کی چھت پر رسی سے کپڑے اتارنے گئی تھی کہ اچانک بندروں کا ایک جھنڈ چھت پر نمودار ہوگیا۔ بندروں کو دیکھ کر خاتون خوفزدہ ہوگئیں اور ان سے بچنے کی کوشش میں چھت سے پھسل کر گر گئیں۔