کراچی : شہرقائد اور گوجرانوالہ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 30 افراد گو حراست میں لے کر منشیات برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر رابعہ سٹی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 15 سے زائد افراد گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق زیر حراست افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس نے کارروائیوں میں 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے مشتبہ افراد سے کٹر اور تیز دھار آلے ملے ہیں۔
ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ مشکوک تمام افراد موٹرسائیکل پرسوارتھےجبکہ مشکوک افراد سےتفتیش جاری ہے۔
ادھر پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں تھانہ کینٹ پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر منشیات برآمد کرلی۔
سابق وزیرداخلہ پنجاب پرخودکش حملےکا ماسٹرمائنڈ پولیس مقابلےمیں ہلاک
یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے اجمیرنگری میں پولیس کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا مطلوب دہشت گرد سعد سُرخان مارا گیا تھا جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
ایس ایس پی سینٹرل عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ مارے جانے والا دہشت گرد سابق وزیرداخلہ پنجاب کرنل ریٹائرد شجاع خانزادہ پر خودکش حملے کا ماسٹرمائنڈ تھا۔
ملتان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد ہلاک
واضح رہے کہ 5 اکتوبر2017 کو صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں سی ٹی ڈی کی ٹیم کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔