تامل ناڈو کے جنگلات میں 30 سے زائد جنگلی ہاتھی داخل ہو گئے ہیں۔ محکمہ جنگلات نے ہاتھیوں کے جنگل میں داخل ہونے کی وجہ سے 10 سے زیادہ دیہات میں الرٹ جاری کردیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 30 جنگلی ہاتھیوں کے داخل ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، حالانکہ انتظامیہ حالات پر نظر رکھی ہوئی ہے، تاکہ کسی قسم کا نقصان نہ ہو۔
#WATCH | Krishnagiri, Tamil Nadu: Forest Department warns people of more than 10 villages to be alert after more than 30 wild elephants entered the Nokkanur forest of Denkanikottai Forest Reserve near Hosur in Tamil Nadu from Karnataka pic.twitter.com/YOE1NPKanz
— ANI (@ANI) November 23, 2023
بتایا جارہا ہے کہ سارے ہاتھی کرناٹک سے تامل ناڈو کے جنگل میں چلے گئے، جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھیوں کا قافلہ جنگل میں داخل ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ تامل ناڈو کے جنگلات میں جنگلی ہاتھیوں کی تعداد 2960 ہے۔ جبکہ 2017 کے مقابلے ہاتھیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔