منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

جعلی دستاویز پر سعودی عرب جانے والے دو مسافر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایف آئی اے ایمیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ سے غیر قانونی طور پر سعودیہ عرب جانے کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ایمیگریشن حکام نے کارروائی کی، اس دوران جعلی دستاویز پر سعودی عرب جانیوالے دو مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ مسافر شاہد خان اور افضل خان جعلی پاسپورٹس پر ورک ویزہ پر سعودیہ جارہے تھے،امیگریشن افسر ان ریاض خان اور گل شیر نے ان کی سفری دستاویزات کو مشکوک قرار دیا فوری طور پر چھان بین کی گئی تو دونوں مسافروں کے پاسپورٹس کے بائیو ڈیٹا پیجز تبدیل نکلے۔ایئرپورٹ پر نادرا ون ونڈو آپریشن کاؤنٹر نے بھی شناختی کارڈ جعلی ہونے کی تصدیق کی جس کے بعد انہیں طیارے سے آف لوڈ کرکے گرفتار کر لیا گیا، ملزمان سے مزید تفتیش کے لئے انہیں متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں