تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

کرونا وائرس : امریکا میں 24 گھنٹوں میں 30 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

واشنگٹن : کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا میں ایک روز کے دوران 993 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 30 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں کرونا وائرس کی ہلاکت خیزی تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے, امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ساڑھے 900 سے زائد شہری اسپتالوں میں دم توڑ گئے۔

امریکا میں ایک روز میں 30 ہزار 377 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار 380 ہوگئی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست متحدہ ہائے امریکا میں 2 اور 3 اپریل کے دوران وائرس میں مبتلا 993 مزید افراد کی موت واقع ہوگئی جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6095 ہوگئی۔

امریکا میں بھی نیویارک میں جان لیوا وبا نے سب سے زیادہ تباہی مچائی ہے جہاں اب تک 2538 لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق امریکا میں لاکھوں افراد کے متاثر ہونے کے باعث اسپتالوں میں حفاظتی سامان بھی ختم ہوگیا ہے جبکہ شہریوں کو بھی ماسک نہیں مل رہے ہیں جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہریوں کو اسکارف پہننے کا مشورہ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست نیویارک کرونا وائرس سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں اب تک 93 ہزار 53 متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 2500 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، نیو جرسی میں 25 ہزار 590، کیلیفورنیا میں11207 افراد متاثر جبکہ 12 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 246 ہوگئی، میچیگن میں 10791، فلوریڈا میں 9008 افراد متاثر ہیں۔

امریکی صدر کا دوسری مرتبہ ٹیسٹ، کاروبار اور بے روزگاروں کے لیے بڑے اعلانات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ دیر قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم وائرس سے تحفظ کے لیے دنیا کے بہترین لوگوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں، اس دردناک صورت حال میں بھی لوگ سیاست سے باز نہیں آ رہے، یہ وقت لوگوں پر توجہ رکھنے کا ہے سیاست پر نہیں۔

Comments

- Advertisement -