پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

بھارتی پائلٹ کی رہائی پر تمام جماعتوں کا اتفاق تھا، اسد قیصر

اشتہار

حیرت انگیز

صوابی: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی پر تمام جماعتیں متفق تھیں، ہم بھارت کے جنون کا جواب امن کے ذریعے دیتے رہیں گے۔

صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اقدام کو ساری دنیا میں سراہا جارہا ہے، اقوام متحدہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی۔

اُن کا کہن اتھا کہ پاکستان کی حکومت امن کی پالیسیوں کی وجہ سے اپنی سفارت کاری میں کامیاب ہوئی اور جنگی جنون کا شوق رکھنے والے مودی کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی پائلٹ کی رہائی پر تمام جماعتیں متفق تھیں، پاکستان کی حکومت، سیاسی جماعتیں اور عوام خطے میں امن کے خواہش مند ہیں کیونکہ جنگ دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو جس طرح اس بار محبت سے جواب دیا مستقبل میں بھی یہی رویہ رکھیں گے۔

یاد رہے کہ 25 اور 26 فروری کی درمیانی شب بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی اور وہ جہاز کا ایونیشن گرا کر فرار ہوگئے تھے، بھارت نے کارروائی کے نتیجے میں کیمپ تباہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ حقیقت میں فیول ٹینک کے دھماکے سے درخت تباہ ہوئے تھے۔

ایک روز بعد بھارتی فضائیہ نے پھر پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کی تو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے تھے جبکہ ایک پائلٹ ابھی نندن کو زندہ گرفتار بھی کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ ہم خطے میں امن کی خاطر بھارتی پائلٹ کو رہا کرررہے ہیں جس کے بعد اُسے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں