اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سکھر حیدرآباد موٹر وے کی تعمیر سے سندھ میں ترقی آئے گی، بلوچستان موٹر ویز نیٹ ورک سے منسلک ہو جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایکنک سے 306 کلو میٹر طویل سکھر حیدرآباد ایم 6 موٹر وے منظور ہو چکا ہے۔
انھوں نے کہا ایم 6 موٹر وے کی تعمیر سے زیریں سندھ میں سماجی و اقتصادی ترقی آئے گی، موٹر وے کی تکمیل سے کراچی سے پشاور تک مشرقی روٹ مکمل ہو جائے گا۔
عاصم سلیم باجوہ نے لکھا کہ اس منصوبے سے مشرقی بلوچستان بھی موٹر ویز کے نیٹ ورک سے منسلک ہو جائے گا۔
306 KMs Sukkur-Hyderabad Motorway(M-6)approved in ECNEC on BOT basis(preferred fin model),will contribute to construction boom,socio-economic revolution for interior Sind,Complete Psr-Kci Eastern Route,also link East Balochistan to entire Motorway network #pakistanmakingprogress
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) July 18, 2020
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے مانسہرہ میں سڑکوں کی تعمیر کے تین منصوبوں کا افتتاح کیا تھا، 35 کلو میٹر سڑکوں کے اس منصوبے میں شوگران، گھنول پابرنگ اور مانور ویلی روڈز شامل ہیں، جن کی تعمیر پر 14 کروڑ سے زائد کی لاگت آئے گی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا 3 منصوبوں کا افتتاح، عید کے بعد سیاحتی مقامات کھولنے کی خوش خبری
محمود خان کا کہنا تھا سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر سے سیاحت کو فروغ ملے گا، مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے، ہزارہ ڈویژن میں سیاحت کو فروغ دے کر علاقے کی تقدیر بدل دیں گے۔
دوسری طرف دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے، یہ ملکی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے، اس منصوبے سے بھارت کے آبی عزائم ناکام بنانے میں مدد ملے گی۔