تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

ایک ہفتے میں 31 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد: مہنگائی کی شرح 46.10 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.31 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے جن کے مطابق ایک ہفتے میں 31 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے پیاز 51 روپے 52 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، ٹماٹر 20 روپے 87 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، دال مونگ 17 روپے 21 پیسے اور دال چنا 6 روپے 76 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق آلو 4 روپے 55 پیسے، انڈے 8 روپے 39 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، برائلر مرغی 8 روپے 91 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 118 روپے 63 پیسے مہنگا ہوا، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 18 روپے 33 پیسے مزید مہنگا ہوا جبکہ لہسن، دودھ، دہی، چاول، کیلے اور چینی بھی مہنگی ہوئی۔

ایک ہفتے میں صرف 3 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی، خودرنی گھی کا اڑھائی کلو کا ڈبہ 5 روپے 81 پیسے سستا ہوا، دال مسور ایک روپے 10 پیسے فی کلو سستی ہوئی، ایک ہفتے میں 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Comments

- Advertisement -