کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں آج کرونا کے باعث 31 مریض انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 804 کیسز سامنے آئے ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 31 مریض انتقال کر گئے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج 31 مریضوں کے انتقال کی تعداد دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی، صوبے میں کرونا سے مجموری طور پر 427 مریضوں کا انتقال ہوا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں مزید 1563مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے،24گھنٹے میں سب سے زیادہ مریض بھی صحت یاب ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 3316 ٹیسٹ کیے گئے، صوبےمیں اس وقت 12936 مریض زیر علاج ہیں،11902مریض گھروں میں، 126 آئسولیشن مراکز میں زیرعلاج ہیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں 908 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، 308 مریضوں کی حالت تشویش ناک،52 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے مزید 57 افراد انتقال کر گئے
واضح رہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے مزید 57 افراد انتقال کر گئے، جبکہ 2,636 نئے کیسز سامنے آئے۔
کرونا وائرس کی عالمگیر وبا میں پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 مملک میں مزید ایک نمبر کی تنزلی کے بعد دنیا کا 18 واں ملک بن گیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 64,028 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ اموات کی تعداد 1,317 ہو گئی ہے۔