کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 310 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 7 مریض انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کرونا صورت حال سے متعلق اپنے تازہ بیان میں کہنا تھا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں مین 8638نمونے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک934689نمونے ٹیسٹ ہوچکے ہیں، اب تک صوبے بھر میں 127691کیسز سامنے آئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید7مریض انتقال کرگئے۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ میں اب تک انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 2357ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں119مریض صحتیاب ہوئے، اب تک 120876 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، اس وقت 4458 مریض زیر علاج ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ زیر علاج میں4139گھروں میں اور7 آئسولیشن مراکز پر ہیں، آج312 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، اس وقت 233 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے، آج 32 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں310نئے کیسز میں سے172مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، ضلع کورنگی48، ضلع شرقی 46 اور ضلع جنوبی44 کیسز ہیں۔ ضلع وسطی16، ضلع غربی 11 اورضلع ملیر7 کیسز رپورٹ ہوئے۔