تازہ ترین

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی مہنگی کر دی گئی

کراچی: کے-الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے...

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی ، فری لانسرز کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے...

کندھ کوٹ: گھر میں راکٹ پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کندھ کوٹ: کچے کے علاقےشاہ علی سبزوئی میں گھر...
Array

جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے نفرت انگیز پروپیگنڈا ، کالعدم جماعت کے 32 اراکین گرفتار

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے نفرت انگیز پروپیگنڈا کرنے والے کالعدم جماعت کے 32 اراکین کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات کالعدم جماعت کے 32 اراکین کو گرفتار کیا گیا، یہ لوگ جعلی سوشل میڈیااکاؤنٹس سےنفرت انگیزپروپیگنڈاکررہےتھے، جعلی خبروں، پروپیگنڈےکیخلاف بڑاایکشن شروع کردیا گیا، جلد ہی مزید گرفتاریاں ہوں گی۔

یاد رہے کالعدم تنظیم کے سوشل میڈیا پر متحرک بعض اکاؤنٹس بھارت سے آپر یٹ ہونےکاانکشاف ہوا تھا ، ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم کہ مختلف واٹس ایپ گروپس میں اٹھائیس غیر ملکی نمبرز سامنے آئے ہیں، جو بھارت اوردیگرممالک میں رجسٹرڈہیں۔

حکام نے بتایا تھا کہ ان نمبرز کے تمام ممبران تشدد پر اکسانے اور امن وامان کی صورتحال خراب کرنے میں ملوث ہیں ،اس حوالے سے سائبرکرائم رپورٹنگ سینٹراسلام آباد نے سائبرکرائم ونگ لاہور کو مراسلہ بھجوادیا ہے۔

Comments

- Advertisement -