جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

پاکستان میں جنوری2015 سے ستمبر2020 تک دہشت گردی کے 3990 واقعات میں 3384 افراد شہید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزارت داخلہ نے سینیٹ کو بتایا کہ جنوری2015 سے ستمبر2020 میں دہشت گردی کے 3990 واقعات ہوئے،ان دہشتگردی کے واقعات میں 3384 افراد شہید اور 8436 زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہوا، وقفہ سوالات میں وزارت داخلہ نے دہشت گردی کے واقعات اورشہید و زخمی افراد کی تفصیلات پیش کیں۔

وزارت داخلہ کی تفصیلات جنوری2015 سے ستمبر 2020 تک کی ہیں، وزارت داخلہ نے جواب میں بتایا کہ دہشت گردی میں شہید افراد کا ڈیٹا نیکٹا2015 سے اکٹھا کر رہا ہے، نیکٹا کے پاس مارے گئے دہشت گردوں کا ڈیٹا موجود نہیں۔

تحریری جواب میں کہا گیا کہ جنوری2015سےستمبر2020میں دہشت گردی کے3990 واقعات ہوئے اور ان واقعات میں 3384 افراد شہید اور 8436 زخمی ہوئے۔

وزارت داخلہ نے بتایا واقعات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 1457اہلکار اور 1927 دیگرافراد شہید جبکہ 2569سیکیورٹی اہلکارا ور 5867 دیگر افرادزخمی ہوئے۔

اعدادو شمار کے مطابق 2015 میں دہشت گردی کے 1139 واقعات میں838افرادشہید،1706زخمی ، 2016میں 785 واقعات میں804افرادشہید، 1914زخمی ،    2017 میں  741  واقعات میں668 افرادشہید،2153زخمی  اور 2018 میں دہشت گردی کے584واقعات میں517افرادشہید،1256زخمی ہوئے۔

اسی طرح سال2019میں دہشت گردی کے482واقعات میں375افرادشہید،963زخمی اور 2020میں اب تک 259  واقعات میں175افرادشہید، 446 زخمی ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں