پشاور : تینتیس ویں نیشنل گیمز میں پاک آرمی نے ایک سو پچاس گولڈ میڈلز حاصل کرکے فتح اپنے نام کرلی، واپڈا اور ریلوے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے، تقریب کا رنگارنگ اختتام ہوا۔
تفصیلات کے مطابق تینتیس ویں نیشنل گیمز میں پاک آرمی نے میدان مار لیا، پشاور میں کھیلوں کا قومی میلہ اختتام کو پہنچا۔
تینتیسویں نیشنل گیمز میں پاک آرمی نے ایک سو پچاس گولڈ میڈلز، ایک سو چونتیس سلور اور چھیانوے براؤنز میڈلز حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
پاکستان واپڈا تین سو بیس میڈلز کے ساتھ دوسرے اور پاکستان ریلوے نے ایک سو چار میڈلز حاصل کیے۔ تقریب کا اختتام رنگا رنگ انداز سے کیا گیا جس میں دلکش آتش بازی نے خوب رنگ جمایا۔
اس موقع پرموسیقی کا تڑکا بھی شرکا کو خوب بھایا، رنگارنگ اختتامی تقریب میں شرکا کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اسٹیڈیم کو رنگین لائٹوں سے سجایا گیا۔
شاندارآتش بازی نے اختتامی تقریب کے رنگ کو دو بالا کردیا، گلوکاروں نے اپنی خوبصورت پرفارمنس سے حاضرین کے دل موہ لیے، کامیاب کھلاڑیوں نے ٹرافی اور میڈل کے ساتھ گراؤنڈ کے چکر لگائے۔