جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 34 افغانی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 34 افغان باشند وں کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے جعلی پاکستانی پاسپورٹ پربیرون ملک جانےکی کوشش کرنے والے چونیتس افغان باشند وں کوگرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان غیرقانونی طریقے سے چمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوا کر بیرون ملک جارہے تھے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے رضوان شاہ نے کہا کہ نادرا میگا سینٹر سے دو غیر ملکیوں کی گرفتاری کےبعدہاسٹل پرچھاپہ ماراگیا جہاں سے بتیس افغان باشندے گرفتار کیے گئے۔

مزید پڑھیں : افغان شہریوں کا جعلی ویزوں پر پاکستان آکر دیگر ممالک جانے کا انکشاف

رضوان شاہ نے بتایا کہ ملزمان ایجنٹ کےذریعےپاسپورٹ،شناختی کارڈ بنواناچاہ رہے تھے۔

یاد رہے افغان شہریوں کا جعلی میڈیکل ویزوں پر پاکستان آکر دیگر ممالک جانے کا انکشاف ہوا تھا۔

جعلی میڈیکل ویزے پر آئے 9 افغان شہریوں کو کراچی سے جاپان اور امریکا جاتے ہوئے امیگریشن عملے نے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ افغان شہری میڈیکل ویزے پر کابل کی پرواز سے اسلام آباد آتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں