پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

کراچی میں بجلی چوروں کی شامت آگئی، ایک دن میں 34 مقدمات درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں بھی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی، ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ایک دن میں 34 ایف آئی آردرج کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کی جناب سے بیان مین کہا گیا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے ، ایک دن میں بجلی چوروں کے خلاف 34 ایف آئی آر درج کئے گئے۔

حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کے مشکور ہیں ، ایف آئی آر پاک کالونی،لیاری،اورنگی،ایف بی ایریاتھانوں میں درج کی گئیں جبکہ لیاقت آباد ،نارتھ ناظم آباد سمیت دیگر متعلقہ تھانوں میں مقدمات کئے گئے۔

گذشتہ روز کراچی میں توانائی بحران کے خاتمے کیلئے بجلی چوروں کیخلاف مہم کا آغاز کیا گیا تھا اور آئی جی سندھ کےاحکامات پر بجلی چوروں کیخلاف کراچی میں پہلا مقدمہ درج کیا گیا۔

بجلی چوری میں ملوث کنڈامافیا کیخلاف سائٹ اے تھانے میں مقدمہ کےالیکٹرک انتظامیہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا ، پولیس نےبجلی چوری میں استعمال کنڈا بھی تحویل میں لے لیا تھا۔

واضح رہے کہ سندھ کی نگراں حکومت نے بھی صوبے بھر میں بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا تھا اوراس سلسلے میں سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں صوبائی ٹاسک فورس کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

خیال رہے ملک بھرمیں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، چار روز کی کارروائیوں کے دوران 80 لاکھ یونٹ سے زائد بجلی چوری پکڑی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں