جمعہ, اپریل 18, 2025
اشتہار

ہیٹ اسٹروک نے 34 افراد کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

لکھنؤ : بھارت کی ریاست اتر پردیش کا بڑا حصہ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، اس کے ساتھ ہی بجلی کی غیر اعلانیہ بندش نے شہریوں کو دہرے عذاب میں مبتلا کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی شمالی ریاست اُتر پردیش (یو پی) میں گرمی کی شدت کے باعث 34 افراد ہلاک اور درجنوں اسپتال میں داخل ہوچکے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں 60 سال سے زیادہ اور وہ پہلے سے صحت کے دیگر مسائل سے دوچار تھے، مرنے والے تمام کا تعلق اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ سے 300کلومیٹر کی دوری پر واقع ضلع بلیا سے تھا۔

چیف میڈیکل آفیسر نے بتایا کہ یہ اموات دو روز کے دوران ہوئیں، جمعرات کو 23 جبکہ مزید 11 افراد جمعہ کو ہلاک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام افراد کسی نہ کسی مرض میں مبتلا تھے اور شدید گرمی کے باعث ان کی حالت مزید خراب ہوگئی، اکثر اموات دل کا دورہ پڑنے، فالج یا ڈائریا یعنی اسہال سے واقع ہوئی ہیں۔

میڈیکل آفیسر کا کہنا ہے کہ ان افراد کو نازک حالت میں اسپتال لایا گیا، درجہ حرارت میں اضافے سے بالخصوص عمر رسیدہ افراد کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں