جمعہ, جون 27, 2025
اشتہار

کراچی میں بارش سے کے الیکٹرک کے 340 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں بارش سے کے الیکٹرک کے 340 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

کراچی میں بارش کے بعد کے الیکٹرک کے فیڈرز ٹرپ ہونے سے گلستان جوہر، اسکیم 33، گلشن معمار، ناگن چورنگی، کورنگی میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

بن قاسم، اورنگی ٹاؤن، نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔

ادھر ڈیفنس فیز 6، گلشن اقبال، بلدیہ ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

یہ پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز کہیں ہلکی بارش

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔

ملیر، گلشن حدید، میمن گوٹھ، شاہ لطیف ٹاؤن، رزاق آباد، بھینس کالونی اور اطراف میں بارش ہوئی ہے۔اسٹیل ٹاؤن، پپری، پورٹ قاسم، گھگھر پھاٹک اور اطراف میں بھی بارش ہوئی ہے۔

کاٹھو، گڈاپ اور ایم نائن موٹروے کے اطراف میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے، ایئرپورٹ کے اطراف میں بھی تیز بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں