اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سال 2017: گیارہ ماہ میں 343 خواتین غیرت کے نام پر قتل

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب: پاکستان میں غیرت کے نام پر خواتین کو قتل کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، رواں ماہ کے ابتدائی 11 ماہ میں 343 خواتین کو موت کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی خواتین کے خلاف تحریک التوا پیش کی گئی جس کے مطابق رواں سال کے ابتدائی گیارہ ماہ کے دوران 343 کو قتل کیا گیا۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ غیرت کے نام پر سب سے زیادہ پنجاب جبکہ سندھ ، خیبرپختونخواہ، بلوچستان بتدریج دوسرے تیسرے چوتھے نمبر پر خواتین کو قتل کیا گیا۔ تحریک التوا میں پیش کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں 58 خواتین کو غیرت کی بھینٹ چڑھایا گیا۔

مزید پڑھیں: غیرت کے نام پر قتل کے خلاف قانون سازی کر رہے ہیں:‌ارم خالد

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت خواتین پر ہونے والے مظالم کا سختی سے نوٹس لے اور غیرت کے نام پر قتل کرنے والے افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ اس جرم کا سدباب ممکن ہوسکے۔

یاد رہے کہ 29 نومبر کو سندھ اسمبلی میں خواتین پر تشدد کی روک تھام کا خصوصی دن منایا گیا تھا جس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کی معاون برائے ترقی نسواں ارم خالد کا کہنا تھا کہ غیرت کے نا م پر قتل کی روک تھام کے لیے قانون سازی جاری ہے اس ضمن میں  قانون کا ڈرافٹ بھی زیر غور ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں