کراچی : پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 35 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کراسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 35 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بر آمد کر لی ہے جب کہ ملزمان کو تحقیقیات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے
پولیس کے مطابق منگھوپیر کے مختلف علاقوں میں علاقے میں رات گئے کومبنگ آپریشن کیا، سلطان آباد، کنواری کالونی اور اطراف کے علاقوں میں کی گئی جہاں گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
دوسری جانب گولیمار میں بھی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 25 سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے منشیات اور چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد ہوئیں۔
رضویہ پولیس نے کارروائی کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی جب کہ بلوچ کالونی پولیس نے کارروائی کے دوران خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرلیا جس نے اعتراف کیا کہ پشاور سے منشیات منگوا کر چھوٹے پیکٹوں میں اسے فروخت کیا کرتی تھی۔