منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

اجتماعی زیادتی کا جھوٹا الزام لگانے والی 35 سالہ خاتون گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد پر جنسی زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی خاتون قانون کی گرفت میں آگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے دارالحکومت ممبئی میں ایک خاتون نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر دو پولیس کانسٹیبل اور ایک رکشہ ڈرائیور پر ریپ و چھیڑ چھاڑ کو جھوٹا مقدمہ درج کرایا تھا۔

پولیس افسر کا کہنا ہے کہ 35 سالہ خاتون نے ممبئی ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا تھا کہ گھاٹکوپر تھانے کے دو پولیس کانسٹیبل اور ایک رکشہ ڈرائیور نے اسے انسانی اسمگلنگ کے معاملے پر میرے گھر آئے اور پھر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

- Advertisement -

خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ زیادتی کے باعث اس کا اسقاط حمل ہوا جبکہ ملزمان نے اس کی گیارہ سالہ بیٹی کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کی۔

خاتون کے الزامات پر عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا، جس پر پولیس ڈپٹی کمشنر پولیس (زون سات) پرشانت قدم نے ٹیم تشکیل دی، جس کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ واردات کے وقت پولیس اہلکار جگدھنے یوپی میں تھا، گوہانے تھانے میں تھا جبکہ رکشہ ڈرائیور ساکی ناکا میں واقع اپنے ہی گھر پر تھا۔

پولیس نے پولیس اہلکاروں و دیگر کے خلاف اجتماعی زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرانے پر 35 سالہ خاتون کو گرفتار کرلیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں