بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

عراق میں پھنسے 350 پاکستانی زائرین کراچی پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عراق میں پھنسے 350 پاکستانی زائرین کراچی پہنچ گئے جبکہ باقی زائرین بھی آج وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عراق میں پھنسے 350 پاکستانی زائرین کو لیکر پرواز بغداد سے کراچی پہنچ گئی، عراقی ایئر ویز کی پرواز صبح چھ بج کر پندرہ منٹ پر کراچی پہنچی تاہم باقی زائرین بھی آج وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

وفاقی وزیرمذہبی امورچوہدری سالک حسین نے عراق میں پاکستانی سفیر ذیشان احمدسےٹیلیفونک رابطہ کرکے پاکستانی زائرین کی واپسی کےلیے اقدامات کی ہدایت کی تھی۔

یاد رہے بغداد میں سیکڑوں پاکستانی زائرین پھنس گئے تھے اور زائرین کے پاسپورٹ گم ہونے کی خبریں گردش کررہی تھیں۔

وفاقی وزیرمذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستانی سفیر ذیشان احمد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی مشن ساری صورتحال کو قریب سے دیکھ رہا ہے، امیگریشن، وزارت خارجہ، ایئرلائن، متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہیں۔

انھوں نے کہا تھا کہ پاسپورٹ گم ہونے والی خبریں غلط ہیں، ٹورازم کمپنیوں کی بدانتظامی کی وجہ سے ایسی صورتحال پیدا ہوئی، تمام زائرین بغداد ایئرپورٹ پر موجود ہیں،کھانافراہم کر دیاگیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں