جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

تجاوزات کے خلاف آپریشن: متاثرہ 3500 دکان داروں کی فہرست تیار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرِ قائد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں متاثر ہونے والوں کی بحالی کے لیے پہلے مرحلے پر 3500 دکان داروں کی فہرست تیار کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے انسدادِ تجاوزات مہم میں متاثر ہونے والے دکان داروں کی بحالی پر کام شروع کر دیا، پہلے مرحلے پر ساڑھے تین ہزار متاثرین کی فہرست تیار کر لی گئی۔

[bs-quote quote=”متاثرہ دکان داروں کی فہرست میئر کراچی اور کمشنر کراچی کی مدد سے تیار کی گئی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

مشیرِ اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ متاثرہ دکان داروں کو روزگار کے لیے متبادل جگہ دی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ متاثرہ دکان داروں کی فہرست میئر کراچی وسیم اختر اور کمشنر کراچی کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔

مشیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ کے ایم سی کی دستاویز پر متاثرہ دکان داروں کو متبادل جگہ دیں گے، کمشنر اور میئر کراچی کی نگرانی میں دستاویز کی جانچ پڑتال ہوگی۔

مرتضیٰ وہاب نے پاکستان پیپلز پارٹی کا دیرینہ مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ پی پی کسی کا گھر اور روزگار نہیں چھین سکتی۔


یہ بھی پڑھیں:  تجاوزات کراچی کا بڑا مسئلہ تھا: عشرت العباد کی چیف جسٹس سے گفتگو


واضح رہے کہ آج تحریکِ انصاف کراچی نے میئر کراچی کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے، خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم تجاوزات کے خلاف آپریشن پر مؤقف واضح کرے اور فوری طور پر اپنا میئر تبدیل کرے۔

خیال رہے کہ شہرِ قائد میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن سپریم کورٹ کے حکم پر شروع کیا گیا، تاہم میئر کراچی پر الزام لگ رہا ہے کہ وہ عدالتی احکامات کی آڑ میں کاروباری حضرات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں