پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

عید پر 27 لاکھ سیاحوں‌ کی آمد، کے پی حکومت کو کتنا ریونیو حاصل ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کالام: عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ملک کے مختلف علاقوں سے 27لاکھ سے زائد سیاحوں نے خیبرپختون خوا کے تفریحی و سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ملک کے مختلف علاقوں سے آنے والے سیاحوں نے خیبرپختون خوا کے شمالی علاقہ جات میں قائم سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق تقریبا 27 لاکھ سیاحوں نے عید کی چھٹیاں گزارنے کے لیے خیبرپختون خوا کی حسین وادیوں کا انتخاب کیا، جس کی وجہ سے وہاں 67 ارب روپے سے زائد کا ریکارڈ کاروبار ہوا۔

صوبائی حکومت کے مطابق سیاحوں نے وادی سوات کے مختلف مقامات جبکہ ناران اور کاغان میں موجود حسین وادیوں میں یہ ایام اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزارے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے شمالی علاقوں میں سیاحت کے حوالے سے بہت اقدامات اور کاوشیں کیں، انہوں نے ہر پلیٹ فارم پر سیاحت کو اجاگر کرنے کے لیے آواز اٹھائی اور دنیا کو بتایا کہ پاکستان محفوظ ترین ملک ہے۔

عید پر اتنی بڑی تعداد میں سیاحوں کا شمالی علاقوں کا رخ کرنا اس بات کی علامت ہے کہ وزیراعظم کی پالیسیوں کےثمرات آنا شروع ہوگئے اور ملک میں سیاحت کےفروغ کاخواب پورا ہونےلگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں