پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

متحدہ عرب امارات سفری پابندیاں ختم ہونے کا امکان، بڑی خوش خبری

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات میں تعینات پاکستانی سفیر افضل محمود نے فضائی پروازوں کی بندش جلد ختم ہونے کا عندیہ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یو اے ای میں تعینات پاکستانی سفیر افضال محمودنے دبئی میں منعقدہ تقریب میں پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے پروازوں کی بندش کے  معاملے پر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پروازیں بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اس معاملے میں متحدہ عرب امارات کی حکومت سے بات چیت بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمیں امید ہے کہ پاکستان سے متحدہ عرب امارات کی ریاستوں کے لیے براہ راست پروازوں کا سلسلہ دوبارہ جلد شروع ہوگا‘۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے کرونا صورت حال کے پیشِ نظر پاکستان سمیت دیگر ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی ہوئیں ہیں، آج اس پابندی میں 7 جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں