جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

سندھ میں 357 کرونا وائرس کے مریض ہیں، وزیر صحت سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ اب تک سندھ میں 357 کرونا وائرس کے مریض موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ محکمہ صحت نے کرونا کی تشخیص کے لیے اب تک 2700 ٹیسٹ کرائے ہیں، ٹیسٹ میں سے 101 مثبت کیسز کراچی سے، ایک حیدرآباد سے رپورٹ ہوا ہے۔

عذرا پیچوہو کے مطابق سکھر میں قرنطینہ میں رکھے گئے زائرین میں 255 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، کرونا وائرس کے 357 مریضوں میں سے 3 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں کرونا وائرس کے باعث ایک مریض کا انتقال ہوا ہے، سندھ میں تشخیص کیے گئے 60 کیسز مقامی سطح پر منتقل وائرس کے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں کرونا وائرس سے پہلا مریض جاں بحق، ملک میں اموات 3 ہو گئیں

عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ سندھ میں صحت یاب مریضوں میں سے ایک کا تعلق حیدرآباد سے ہے، 60 مریضوں میں کرونا وائرس کی مقامی منتقلی سامنے آئی ہے۔

یاد رہے کہ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر سندھ حکومت نے ابھی مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 72 افراد کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، ان لوگوں نے سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کیا ہے، احتیاط اور خود کو محفوظ رکھنے کا فائدہ سامنے ہے آئیں ہم سب ذمہ دار شہری ہونے کا مظاہرہ کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں