اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

امن کی واپسی، 635 غیرملکیوں نے پاکستانی شہریت حاصل کرلی، بھارتی سرفہرست

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: امریکا ، برطانیہ سمیت سیکڑوں غیرملکیوں نے پاکستانی شہریت حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق امن کی واپسی کے ساتھ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ میں بہتری آئی، وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 635 غیر ملکیوں نے پاکستانی شہریت حاصل کی۔ رپورٹ کے مطابق 150 غیرملکیوں نے شہریت حاصل کرنے کے لیے درخواست دے رکھی ہے جس پر ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔

پاکستانی شہریت لینے والوں میں 461 بھارتی، 43 افغانی، 22 سری لنکن شامل ہیں علاوہ ازیں برطانیہ کے 15 اور امریکا کے 10 شہریوں نے بھی پاکستانی شہریت حاصل کی۔

مزید پڑھیں: انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ، پاکستان کی قربانیوں‌کا اعتراف، بھارت میں‌ بڑھتے مظالم پر تشویش

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے 14 اور 12 فلپائنئ باشندوں کے علاوہ کینیڈا، جاپان، مصر کے چار چار شہریوں نے پاکستانی شہریت حاصل کی۔

یاد رہے کہ پاک فوج نے دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے گزشتہ برسوں میں بڑے آپریشن کیے جس کے باعث بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں اور دہشت گردوں کا قلع قمع کیا گیا۔ پاک فوج نے پڑوسی ممالک سے ہونے والی دہشت گردوں کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے سرحدی علاقے میں باڑ تعمیر کی اور اونچے مقامات پر چوکیاں بھی تعمیر کیں۔

پاکستان نے دنیا کے سامنے نہ صرف واضح کیا بلکہ دہشت گردوں کے خلاف عملی اقدامات بھی کیے ساتھ ساتھ پڑوسی ممالک سے ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں کو دنیا بھر میں اجاگر بھی کیا۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں