غزہ جنگ بندی معاہدہ برقرار رکھتے ہوئے حماس نے 3 اسرائیلی قیدیوں کی فہرست جاری کر دی۔
الجزیرہ کے مطابق حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد نے 3 قیدیوں کی فہرست جاری کی ہے جسے اسرائیل نے قبول کر لیا ہے۔
اسرائیل کے 3 مرد قیدیوں کو حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد کل غزہ میں رہا کریں گے۔
فلسطینی میڈیا آفس کے مطابق 3 اسرائیلی قیدیوں کے بدلے اسرائیل 369 فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا جن میں عمر قید کی سزا پانے والے 36 اور غزہ کی پٹی کے 333 قیدی ہیں جنہیں 7 اکتوبر کے بعد بغیر کسی الزام کے حراست میں لیا گیا تھا۔
یہ بیان حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد کی جانب سے تین اسرائیلی اسیران کے نام جاری کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے جو تبادلے میں رہا کیے جانے تھے۔
غزہ پر اسرائیلی جنگ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 48ہزار 239 ہو گئی جب کہ زخمیوں کی تعداد 1لاکھ 11 ہزار 676 ہو گئی۔
فلسطینی میڈیا آفس نے شہید افراد کی تعداد کم ازکم 61 ہزار 709جاری کی ہے۔ فلسطینی میڈیا آفس کےمطابق ملبےتلے لاپتہ ہزاروں افراد کو اب شہید تصور کیا جا رہا ہے۔