بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

بنگلادیش: مسافر کشتی میں آگ بھڑک اٹھی، متعدد افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا: بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں کشتی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ ڈھاکا سے 250 کلو میٹر دور جھلوکٹھی میں تین منزلہ کشتی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

کشی میں 500 افراد سوار تھے، اچانک آگ بھڑکنے کے بعد متعدد افراد نے دریا میں چھلانگ لگادی۔

- Advertisement -

عینی شاہدین کے مطابق آگ صبح تین بجے کے قریب لگی اور تیزی سے پھیل گئی۔

37 killed as ferry catches fire in Bangladesh, officials expect rise in  death toll | Free Press Kashmir

معمر خاتون نے بتایا کہ ہم گراؤنڈ فلور کے ڈیک پر چٹائی پر سو رہے تھے، میرے ساتھ میرا نو سالہ پوتا نعیم بھی تھا اس نے دریا میں چھلانگ لگادی مجھے نہیں معلوم کہ اس کے ساتھ کیا ہوا۔

دوسرے زندہ بچ جانے والے مسافروں نے بتایا کہ انہوں نے جیسے ہی ڈھاکا کے صدر گھاٹ ندی اسٹیشن سے جمعرات کی رات 9 بجے کشتی روانہ ہوئی انجن روم میں ایک چھوٹی سی آگ لگی دیکھی تھی۔

At least 37 dead in Bangladesh ferry fire

مقامی حکام کے مطابق جائے حادثہ سے 37 لاشیں نکالی جاچکی ہیں کچھ لوگ جھلس کر اور کچھ ڈوب کر ہلاک ہوگئے، زخمیوں اور مرنے والوں کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں کشتی کے انجن روم میں آگ لگنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 170 ملین آبادی پر مشتمل جنوبی ایشیائی ملک کے ماہرین نے ناقص دیکھ بھال، شپ یارڈز میں حفاظتی معیارات میں کمی اور زیادہ بھیڑ کو حادثے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں