بدھ, جنوری 29, 2025
اشتہار

راولپنڈی خود کش دھماکہ،پولیس اہلکاروں کے ورثاء کیلئے ایک ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب حکومت نے راولپنڈی دہشتگردی میں جاں بحق پولیس اہلکاروں کے ورثاء کیلئے ایک ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کر دیا، راولپنڈی دہشتگردی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ساتھی وزراء اور پولیس حکام کے ساتھ سر جوڑ لیے، امن و امان کے مسئلے پر اجلاس میں گریسی لائن دہشتگردی کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

شہباز شریف نے شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاء کو ایک ایک کروڑ روپے اور مکان دینے کا اعلان کیا، پنجاب حکومت نے شہید پولیس اہلکاروں کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھانے اور تعلیمی قابلیت کے مطابق ملازمت دینے کا بھی اعلان کیا، شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب میں کہا عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنے والوں اور ان کے اہل خانہ کی دیکھ بھال حکومت کی ذمہ داری ہے۔

اجلاس میں صوبائی وزراءرانا ثناءاللہ خان، کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، سیکرٹری داخلہ اور سینئر افسران نے شرکت کی، وزیراعلیٰ نے حضرت امام حسینؓ کے چہلم پر سکیورٹی انتظامات کے دوبارہ جائزے کا حکم دیا ہے۔
       

اہم ترین

مزید خبریں