آسٹریلیا کے خلاف تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج ہوبارٹ میں کھیلا جا رہا ہے جس کے لیے اعلان کردہ قومی ٹیم میں کپتان محمد رضوان شامل نہیں ہیں۔
آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ آج ہوبارٹ میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ کے لیے گرین شرٹس الیون کا اعلان کر دیا ہے جس میں کپتان محمد رضوان شامل نہیں ہیں۔
محمد رضوان کی جگہ آج نائب کپتان سلمان علی آغا قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ حسیب اللہ وکٹ کیپر ہوں گے۔
نسیم شاہ بھی پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہیں۔ ان کی جگہ جہاں داد خان کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کو تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں دو صفر کی نا قابل شکست برتری حاصل ہے اور پاکستان کو وائٹ واش کی ہزیمت سے بچنے کے لیے آج کے میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔