مردان : کاٹلنگ کے علاقے بابوزئی کے پہاڑوں سے 4 لاشیں برآمد ہوئیں ، جاں بحق افراد میں تین سرکاری ملازمین اور ایک مقامی باشندہ شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مردان میں کاٹلنگ کے علاقے بابوزئی کے پہاڑوں سے4لاشیں ملی ہیں، پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افرادمیں تین سرکاری ملازمین اورایک مقامی باشندہ شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں اسپتال منتقل کرکے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کرلیا اور شواہداکٹھے کئےجارہے ہیں۔
مزید پڑھیں : بلوچستان کے ضلع نوشکی سے 4 افراد کی لاشیں برآمد
گذشتہ ماہ بلوچستان کے ضلع نوشکی سے چار افراد کی لاشیں ملی تھیں ، ضلعی انتظامیہ نے بتایا تھا کہ گلنگور سے ملنے والی چاروں لاشوں کی شناخت ہوگئی۔ چاروں افراد کو چند روز پہلے البت کےعلاقےسےاغوا کیا گیا تھا۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت معین اور حذیفہ ، عمران علی اور عرفان علی کے نام سے ہوئی۔ چار میں سے 2 کا تعلق پاکپتن اور 2 کا رحیم یارخان سے ہے۔