کراچی : شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران گرفتار دہشت گردوں کیخلاف 4 مقدمات درج کرلئے گئے، دہشت گردوں میں قاسم ، بسم اللہ، زاہداللہ ودیگر شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں دہشت گردوں سےمقابلے کے مقدمات درج کرلئے گئے، دہشت گردوں کیخلاف سی ٹی ڈی تھانے میں 4 مقدمات درج کئے گئے۔
مقدمات دہشت گردی ایکٹ اوردیگردفعات کے تحت درج کئےگئے ، دہشت گردوں میں قاسم ،بسم اللہ،زاہداللہ ودیگر شامل ہیں۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پولیس مقابلے کےبعد ایک دہشت گرد ہلاک اور 5گرفتارہوئے، ہلاک دہشتگرد کی شناخت لال محمد عرف گل کے نام سے ہوئی۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ دہشت گردوں سےخودکش جیکٹ ، بارودی مواد، بارود سے تیار رکشہ ،15دستی بم برآمد ہوئے جبکہ گرفتار دہشت گرد اہم مقامات پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرچکے تھے۔
یاد رہے گذشتہ روز انسداد دہشت گردی فورس اور حساس اداروں کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شاہ لطیف ٹاؤن میں موجود مکان پر چھاپا مارا گیا تھا، جس پر دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہل کاروں پر حملہ فائرنگ کی گئی۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا تھا۔