جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کرنٹ سے 4 بچوں کی ہلاکت،11 ہزار واٹ لائن پڑی رہی واپڈا اہلکاروں نے کچھ نہیں کیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹانک: کرنٹ لگنے سے 4 بچوں کی ہلاکت کے واقعے میں اہلخانہ نے لاشیں رکھ کراحتجاج کیا اور واپڈا کے خلاف نعرے بازی کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹانک کے نواحی علاقے میں زمین پر گرے تار سے کرنٹ لگنے کے باعث ایک ہی خاندان کے 4 بچے جاں بحق ہوگئے تھے، انتہائی افسوسناک واقعے کے بعد اہلخانہ نے لاشیں رکھ کراحتجاج کیا، مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ اور واپڈا کیخلاف نعرے لگائے۔

شہری نے بتایا کہ تاریں زمین پر پڑی رہیں واپڈا کو اطلاع دی کچھ نہیں کیا گیا، 11 ہزار واٹ ٹرانسمیشن لائن زمین پر پڑی تھی بچوں کو کرنٹ لگا، واپڈا اہلکاروں کی غفلت کے سبب 4 بچوں کی جان چلی گئی۔

- Advertisement -

گرہ مٹھو کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے 4 بچے موقع پر جاں بحق ہوئے تھے، پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 3 بھائی ہیں، بچوں کی عمریں 8 سے 10 سال کے درمیان ہیں جبکہ ان چاروں بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بچوں کو زمین پر گرے تار سے کرنٹ لگا ہے، بچے مویشی چرارہے تھے جس دوران انہیں کرنٹ لگا۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ٹانک کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفتش کی جارہی ہے ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں