جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

کراچی میں 4 انتہائی مطلوب ڈاکو گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں پولیس نے 4 انتہائی مطلوب ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چھینا گیا سرکاری پستول ودیگر سامان برآمد کر لیا۔

اے آر وائی نیوز پولیس نے نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی سے 4 انتہائی مطلوب ڈاکوؤں کو گرفتار کیا ہے جن کی شناخت علی، عمران، جہانزیب اور سہیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ان کے قبضے سے 4 پستول لیپ ٹاپ، کمپیوٹر سستم اور 15 سے زائد موبائل فون، دو موٹر سائیکلیں اور نقدی بھی برآمد کی ہیں۔

پولیس نے ملزمان سے چھینا ہوا سرکاری پستول بھی برآمد کیا ہے جو کچھ روز قبل اسپیشل برانچ کے اہلکار سے ڈکیتی کی واردات کے دوران چھینا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ڈکیتی کے لیے اپنا حلیہ تبدیل کرتے تھے اور واردات کے لیے پولیس کیپ، پولیس نمبر پلیٹ کی موٹر سائیکل استعمال کرتے تھے۔ ملزمان باہمی رابطوں کے لیے کوڈ ورڈ استعمال کرتے تھے جو پستول کو فائل اور گولیوں کو میموری کارڈ کہتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکو چھینے گئے موبائل فون جہانزیب نامی ملزم کو 10 ہزار روپے میں فروخت کرتے تھے جو کہ سافٹ ویئر انجیئنر ہے اور اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں