جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

واشنگٹن میں حالات کشیدہ، پر تشدد واقعات میں 4 ہلاکتیں

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کے حامیوں کے دھاوے اور ہنگامہ آرائی کے بعد پرتشدد واقعات میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق پرتشدد مظاہرے کے دوران چار افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ پولیس نے 52 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، پرتشدد مظاہروں کے بعد وائٹ ہاؤس کی سوشل سیکریٹری مستعفی ہوگئے ہیں، اس کے علاوہ واشنگٹن ڈی سی میں ایمرجنسی میں 15 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہروں کے دوران میٹرو پولیٹن پولیس محکمے کے کم از کم 14 اہلکار بھی زخمی ہوئے، اس کے علاوہ پولیس نے دو پائپ بم بھی برآمد کئے۔

- Advertisement -

اس سے قبل دنیا کی سپرپاور ہونے کی دعویدار ریاست متحدہ ہائے امریکا میں ٹرمپ کے حامیوں نے احتجاج کے دوران کانگریس پر چڑھائی کردی تھی، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کانگریس میں آج صدارتی الیکٹرول کالج کی ووٹنگ ہونا تھی، اور لیکٹرول ووٹنگ کے بعد بائیڈن کی جیت کا باضابطہ اعلان کیا جانا تھا۔

بائیڈن کی جیت کا اعلان روکنے کےلیے ٹرمپ کے ہزاروں حامی گزشتہ روز سے واشنگٹن میں موجود تھے، کئی مسلح مظاہرین دھاوا بول کر کانگریس کی عمارت میں جاگھسے۔

مظاہرین کی جانب سے کانگریس کی کھڑکیاں اور دروازے توڑ دئیے گئے اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی، اراکین کانگرنس نے ہال میں لیٹ کر مظاہرین کے حملے سے جان بچائی جبکہ ارکان کانگریس کو کیپٹل ہل میں گیس ماسک فراہم کئے گئے، اس دوران ٹرمپ کا حامی اسپیکر چیمبر میں نینسی پلوسی کے نشست پر جا بیٹھا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوس اور پینٹاگون نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے حامی مظاہرین کے دھاوے کے بعد واشنگٹن اور دیگر ریاستوں میں نیشنل گارڈ کے دستے تعینات کردئیے گئے ہیں۔

وائٹ ہاوس کی ترجمان نے ٹویٹ کی ’صدر ٹرمپ نے بدامنی سے نمٹنے کے لیے نیشنل گارڈ کے دستوں کو بلانے کی ہدایت کی ہے،پینٹاگون کے ترجمان جوناتھن نے کہا کہ نیشنل گارڈ کو وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کےلیے بلایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں