پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

تانیہ قتل کیس، وڈیرے کے دوست سمیت 4 سہولت کار مٹیاری سے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

جام شورو : وڈیرے کا رشتہ قبول نہ کرنے پر قتل ہونے والی تانیہ کے مقدمے میں ملوث 4 سہولت کاروں کو مٹیاری سے گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ مرکزی ملزم وڈیرہ خان محمد نوہانی پہلے ہی پولیس کی حراست میں ہے.

تفصیلات کے مطابق جام شورو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تانیہ قتل کیس میں ملوث 4 سہولت کاروں کو مٹیاری سے گرفتار کرلیا ہے اور تفتیش کے لیے جام شورو تھانے منتقل کردیا ہے.

پولیس کا کہنا ہے گرفتارملزمان میں نذیرسولنگی، ندیم شیخ، باقرشیخ اور نادرنوہانی شامل ہیں جن سے تانیہ قتل کیس میں اہم معلومات حاصل ہونے کی امید ہے جس کی بنیاد پر قاتلوں کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچائیں گے.


 شادی سے انکار پر 19 سالہ لڑکی کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار 


خیال رہے انیس سالہ تانیہ خاصخیلی کو سیہون میں وڈیرے خان محمد نوہانی نے شادی کی پیشکش کو قبول نہ کرنے پر گولیاں مار کر قتل کردیا تھا اور خود فرار ہوگیا تھا اس حملے میں تانیہ کی بہن زخمی ہو گئی تھی.

سوشل میڈیا کے ذریعے معاملہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ تک پہنچا تو انہوں نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کر کے انصاد دلوانے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد بااثر وڈیرے کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوا تھا.

دوسری جانب مٹیاری پولیس کا جام شورو پولیس کی کارروائی سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جام شورو پولیس کی مٹیاری میں کسی قسم کی چھاپا مار کارروائی کا علم نہیں ہے اور نہ ہی جام شورو پولیس نے ہمیں کوئی پیشگی اطلاع دی تھی.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں