پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ایف آئی اے کے 4 افسران اغوا برائے رشوت میں ملوث نکلے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایف آئی اے کے 4 افسران اغوا برائے رشوت میں ملوث نکلے جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے چاروں افسران کیخلاف اینٹی کرپشن ایف آئی اے لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے کے متن کے مطابق واقعے میں 2 اسپکٹر، 2 سب انسپکٹر اور شہری کو ملوث پایا گیا ہے۔

مقدمے کے مطابق جعلی انکوائری کے نام پر حاصل پور کے امجد کو اٹھایا گیا، امجد سے رہائی کے لئے 10کروڑ روپے بطور رشوت مانگی گئی، 3 کروڑ  میں معاملات طے پائے اور چیک کے ذریعے رقم وصول کی گئی۔

مقدمے میں بتایا گیا کہ ملزمان میں انسپکٹر وقاص رضوان، انسپکٹر فخر عباس شامل ہیں، سب انسپکٹرز مصدق عظیم، نبیل اور 3 شہری بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمے میں اغوا کی دفعات بھی درج ہیں، متاثرہ شہری امجد سے  تاوان وصولی پر ایف آئی اے  کے چاروں افسران کو معطل کردیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے ملوث افسران میں  شامل انسپکٹر فخر عباس کو گرفتار کرلیا، باقی ملزمان  کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں، چاروں  معطل افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں