ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کیسے اغوا کیا گیا؟ بازیاب ہونے والی 4 لڑکیوں کے سنسنی خیز انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ہنجروال سے اغوا ہونے والی 4 لڑکیوں نے انکشاف کیا ہے کہ رکشہ ڈرائیور نے ہمیں نشہ آور چیز ملا کر پلائی اور اپنے گھر گرین ٹاؤن لے گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہنجروال سے اغوا 4 لڑکیوں سے پولیس تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں ، لڑکیوں نے بیان میں بتایا کہ رکشہ ڈرائیور قاسم نے پنڈی اسٹاپ پر نشہ آورچیز ملا کر پلائی، ہمارےپاس 600 روپے تھے جو گھر سے ساتھ لائےتھے۔

لڑکیوں کو کہنا تھا کہ قاسم سے جی ون جوپرٹاؤن میں خاتون کے گھر چھوڑنے کاکہا تھا لیکن وہ جوہرٹاؤن کے بجائے اپنے گھر گرین ٹاؤن لے گیا، گرین ٹاؤن سے رکشہ اور گاڑی پر ساہیوال لے جایا گیا۔

گذشتہ روز لا پتا ہونے والی چار بچیوں کی ساہیوال سے بازیابی کے معاملے میں پولیس نے انکشاف کیا تھا کہ انھیں ساہیوال کے ایک قحبہ خانے سے برآمد کیا گیا، جہاں انھیں بیچ دیا گیا تھا۔

پولیس بیان کے مطابق ساہیوال پولیس نے قحبہ خانے پر چھاپا مارا تو ایک نوجوان شہزاد پکڑا گیا، اس نے از خود بتایا کہ چاروں بچیاں قحبہ خانے میں ہیں، شہزاد کی نشان دہی پر چاروں بچیاں قحبہ خانے سے برآمد ہوئیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ قحبہ خانے کی مالکن کے انکشاف پر رکشہ ڈرائیور قاسم، اور اس کی بیوی کو گرفتار کیا، اس نے بچیوں کو لاہور سے اغوا کیا اور ساہیوال لے آیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں