اتوار, دسمبر 15, 2024
اشتہار

اس تصویر میں چھپی تصاویر دیکھیے !! جانیے اپنی شخصیت کے راز

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر آئے روز متعدد ایسی تصاویر گردش کرتی رہتی ہیں جن کو غور سے دیکھا جائے تو ان میں کئی چیزیں پوشیدہ ہوتی ہیں اور ہمارا ذہن ایک ہی بار میں ان تصویروں کو دیکھ کر جانچ نہیں کر پاتا۔

ماہرین صحت کے مطابق انسان کو دماغی طور پر مکمل طور پر فعال رہنے اور مختلف بیماریوں سے بچنےکے لیے ذہنی مشقیں کرتے رہنا چاہئیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جس طرح جسم کو ورزشوں کی مدد سے چاق و چوبند رکھا جاتا ہے اسی طرح دماغ کو بھی چاق و چوبند رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ اس سے کام لیا جائے۔

- Advertisement -

آج ہم آپ کے لیے ایک ایسی تصویری پہیلی لائے ہیں جس کا درست جواب آپ کی شخصیت سے متعلق کچھ ایسا بتائے گا جسے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

This optical Illusion reveals what you find most attractive about falling in love  Image courtesy yourtangocomOleg Shuplyak

اس تصویری پہیلی میں چار تصاویرچُھپی ہوئی ہیں، اگر آپ ان میں سے جو تصویر بھی پہلے دیکھتے ہیں وہ آپ کی شخصیت کی آئینہ دار ہوتی ہے یعنی وہ محبت کے معاملے میں آپ کی خفیہ کمزوری کو آشکار کرتی ہے۔

یہ تصویر یوکرین کے مشہور زمانہ آرٹسٹ اولیگ شوپلائیک نے تخلیق کی ہے جو اپنے فن پاروں کے ساتھ ذہن کو حیران اور شش پنج میں ڈالنے کے لیے مشہور ہیں۔

جس طرح ہم کسی بھی پہیلی کی تشریح کرتے ہیں تو اس کا تعلق اس بات سے ہوتا ہے کہ آیا ہماری ذہنی سوچ دائیں دماغ پر مبنی ہے یا بائیں دماغ پر، اور اسی تناظر میں پیش آنے والی خصوصیات کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔

مذکورہ تصویر میں چہرے کے اندر کتنی تصویریں پوشیدہ ہیں۔ اس پہیلی کی سب سے اہم بات یہی ہے کہ آپ سب سے پہلے کس تصویر پر فوکس کرتے ہیں۔

اب آپ تیار ہوجائیں!! اس تصویر کو غور سے دیکھیں اور اس بات کو ذہن نشین کرنا ہے کہ آپ نے تصویر میں سب سے پہلے کیا دیکھا؟ اور آپ کو محبت کے بارے میں سب سے زیادہ کیا چیز پرکشش لگتی ہے؟ آپ نے جو تصویر پہلی بار دیکھی اس کی بنیاد پر نتائج پیش خدمت ہیں

نقاب پوش عورت :
اگر آپ نے پہلی بار نقاب پوش عورت کو دیکھا تو اس کا مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ آپ محبت کے بارے میں سب سے زیادہ جس چیز کی جانب راغب ہوتے ہیں وہ سنسنی ہے۔ آپ کسی چیز کے جائز ہونے سے پہلے اس کے ابتدائی ایام سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔

جوڑا :
آپ کی محبت کے بارے میں سب سے پرکشش شے حفاظت کا احساس ہے لیکن آپ جس سے پیار کرتے ہیں اور جس پر آپ بھروسہ کرتے ہیں اس کے ساتھ زندگی بسر کرنے کے بارے میں کچھ بہت پرجوش ہیں۔

خالی کشتی :
سب سے پہلے خالی کشتی کو دیکھنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ جب محبت میں پڑنے کی بات آتی ہے تو آپ کو اپنے اندر ایک خفیہ کمزوری اور نامعلوم خوف جیسا احساس پیدا ہوتا ہے۔

کچھ لوگوں کے لیے نئی اور مختلف چیزیں خوفناک ہیں جن سے بچنے کے لیے وہ اپنے راستے سے ہٹ جاتے ہیں لیکن آپ نہیں۔ آپ کے لیے کسی نئے شخص سے ملنا اور ان کے لیے ہارنا تصوراتی اور خوفناک چیزوں میں سے ایک ہے اور یہی چیز اسے ناقابل یقین حد تک دلکش بنا دیتی ہے۔”

یہ واقعی ایک قیمتی خوبی ہے لیکن آپ کی محبت میں گہری سے گہری ہو سکتی ہے ان سب کے لیے جو آپ کو جانتے ہیں اور اس محبت کو قائم رکھنا چاہتے ہیں۔

کشتی والا :
آخر میں اگر آپ نے کشتی والے کو دور سے دیکھا تو یہ کہا جا سکتا ہے کہ آپ کے پیار میں سب سے پرکشش چیز آپ کا اپنا وجود ہے آپ کا ہر دن خوف اور عدم تحفظ کے ساتھ مسلسل جدوجہد میں گزرتا ہے، جب آپ کسی ایسے شخص سے ملتے ہیں جو آپ کو ان احساسات سے باہر لے جاسکتا ہے تو یہ دیکھنا واقعی زبردست ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں