اندرون سندھ کے ضلع گھوٹکی کے کچے میں پولیس نے کامیاب ٹارگیٹڈ آپریشن کرتے ہوئے 4 مغویوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے اغوا کاروں کی بازیابی کے لیے ضلع گھوٹکی میں رونتی کچے کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرکے 4 مغویوں کو بازیاب کرا لیا ہے۔
پولیس کے مطابق بازیاب مغویوں کا تعلق دو کا تعلق حیدرآباد جب کہ باقی دو کا پشین اور کوئٹہ سے ہے۔ جنہیں بازیاب کرنے کے بعد گھوٹکی پولیس ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ چاروں افراد کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی کے اس آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو اغوا کاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں لوگ ’ہنی ٹریپ‘ کا شکار، پولیس نے سندھ بارڈر پر بینرلگا دیے
واضح رہے کہ اندرون سندھ میں ڈاکوؤں کا ہنی ٹریپ کے ذریعے ملک بھر سے لوگوں کو کچے کے علاقے میں بلا کر اغوا کرنے کی وارداتوں میں سنگین حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ اس میں زنانہ آواز میں دوسری جانب موجود شخص کو ورغلا کر مطلوبہ جگہ بلایا جاتا ہے اور پھر وہاں سے اغوا کر لیا جاتا ہے۔